ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین میں طوفانی بارشیں،پل ٹوٹ گیا، 11 افراد ہلاک

چین میں طوفانی بارشیں،پل ٹوٹ گیا، 11 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: طوفانی بارشوں کے پیش نظر  چین میں پل ٹوٹنے سے 11 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 30 لاپتہ ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق پل ٹوٹنے کا واقعہ چین کے شمالی صوبے شینشی میں پیش آیا۔ پل ٹوٹنے سے 11 افراد ہلاک اور 30 لاپتہ ہوگئے۔

چینی حکام کے مطابق پورا علاقہ گزشتہ کئی روز سے مسلسل بارشوں کی لپیٹ میں ہے۔ پل طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث منہدم ہوا۔ پل ٹوٹنے سے لاپتا افراد کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم خراب موسم کے باعث ریسکیو آپریشن میں دشواری کا سامنا ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں مواصلات اور بجلی کا نظام معطل ہے۔