راؤدلشاد : علاقہ اقبال ٹاؤن کے حلقہ پی پی 169 میں شجر کاری مہم کا باقاعدہ سے آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایم پی اےملک خالد پرویز کھوکھر نے گلشن اقبال پارک میں پودے لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا ہے۔گلشن اقبال پارک میں ترمینیریا، امل تاس، پلکن بھوڑی ،سکھ چین کے پودے لگائے گئے ہیں۔
شجر کاری مہم کے آغاز کے موقع پر حافظ میاں نعمان بھی رکن اسمبلی ملک خالد پرویز کھوکھر کے ہمراہ تھے۔ ڈائریکٹرپی ایچ اےمحمدعمران،ڈپٹی ڈائریکٹرحافظ ابرار، مہرراشدلیاقت،مطیع الرحمان کھوکھر ، ملک بشارت علی کھوکھر، مشتاق بھٹی،علی رضا اور میاں آصف سمیت دیگر بھی اس موقع پر موجودتھے۔