جنید ریاض : سرکاری سکولوں میں بچوں کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس سکھانےکافیصلہ،گورنمنٹ کینئرڈ گرلز ہائی سکول ایمپرس روڈ میں پہلی آرٹی فیشل انٹیلی جنس لیب بنائی جائے گی۔
سرکاری سکولوں میں بچوں کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس سیکھائی جائے گی۔گورنمنٹ کینئرڈ گرلز ہائی سکول ایمپرس روڈ میں پہلی آرٹی فیشل انٹیلی جنس لیب بنائی جائے گی۔وزیر اعلی مریم نواز آرٹی فیشل انٹیلی جنس لیب کا آئندہ ہفتے افتتاح کریں گی۔اس سے قبل گورنمنٹ گرلزہائی سکول ماڈل ٹاون میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ لیب بنائی گئی۔مذکورہ سکول میں بھی طالبات کو آرٹ فیشل انٹیلی جنس سکھائی جارہی ہے۔
آرٹی فیشل انٹیلی جنس کورس کی کامیابی کے بعد مذکورہ لیبز دیگر اضلاع کے سکولوں میں بھی بنائی جائیں گی۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کےمطابق موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق سرکاری سکولز کے بچوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے گا۔