قیصر کھوکھر : محکمہ سروسز نے گریڈ بیس کے افسران کو کورس پر بھیجنے کی سمری تیار کر لی۔کورس کا آغاز 26 اگست سے لاہور میں ہوگا۔
محکمہ سروسز نے نامزد افسران سے کورس میں شرکت کے حوالے سے رائے مانگ لی ہے ۔افسران کو کورس پر بھیجنے کا حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کریں گی۔سیکرٹری جنگلات مدثر وحید ملک، سیکرٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ ،سیکرٹری معدنیات بابر امان بابر، سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل ،سیکرٹری سوشل ویلفیئر اقبال حسین، سیکرٹری ایکسائز مسعود مختارکورس کیلئے نامزد کئے گئے ہیں۔
دیگر افسران میں کمشنر لاہور زید بن مقصود، کمشنر ڈی جی خان ناصر محمود بشیر،ڈی آئی جی فیصل علی راجہ اور ڈی آئی جی شارق کمال صدیقی بھی کورس کیلئے نامزد ہوئے ہیں ۔