شاہین عتیق: دلہن کا 14لاکھ کاعروسی لہنگا خراب سلائی کرکے دینے پر دکان دار کے خلاف 2کروڑ48لاکھ 70ہزار ہرجانے کا دعویٰ کردیاگیا۔
اسلام آبادکےاحمدنوازٹوانہ نےعلی ذیشان ہاؤس کیولری گراؤنڈ کے خلاف 2کروڑ48لاکھ 70ہزار ہرجانےکادعویٰ دائرکیا ہے۔
مؤقف میں بتایا گیا کہ بیٹی کی شادی کیلئےلہنگا تیارکرایا تھا جس کی قیمت14لاکھ طےہوئی، 7لاکھ ایڈوانس دیاباقی رقم لہنگاملنےکےبعددی جانی تھی۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ لہنگاجب بھجوایاگیاتو اس پرمیٹریل ناقص لگایاگیا اور کپڑابھی ٹھیک نہیں تھا۔
صارف عدالت کی جانب سے علی ذیشان ہاؤس کےمالک کو 10ستمبر کوطلب کیا گیا ہے۔