کومل اسلم: خیبر پختونخوا، وسطی/جنوبی پنجاب ، سندھ اورشمال مشرقی /جنوبی بلوچستان میں کہیں کہیں جبکہ شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران جنوبی پنجاب،شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی/بالائی سندھ میں چند مقامات پر تیز بارش بھی متو قع ہے۔
شہرلاہور میں موسم گرم اور خشک رہنے کے ساتھ مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ آئندہ 24 گھنٹےکے دوران بارش کا کوئی امکان موجود نہیں ہے۔ شہر لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،لاہور میں مون سون کا پانچواں سپیل منگل سے شہر میں داخل ہو گا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں مو سم گرم اور مر طوب رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں یا جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، صوبہ خیبرپختونخوا میں دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور،صوابی، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم،کرک، وزیرستان، بنوں،لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں یا جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤ الدین، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، پاکپتن، قصور، خوشاب، سرگودھا، لیہ، بھکر، میانوالی، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، رحیم یار خان، خانیوال، مظفر گڑھ اورکوٹ ادو میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران جنوبی اضلاع میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
صوبہ سندھ میں سکھر ، کشمور ، خیر پور ، لاڑکانہ، دادو ،بدین، ٹھٹھہ، سجاول، کراچی، جیکب آباد، شکار پور، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، تھرپارکر، عمرکوٹ، مٹھی، میرپور خاص اور سانگھڑ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں یا جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، اس دوران بعض مقامات پر تیز بارش کا بھی امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت میں مطلع جزوی ا برآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔