مناواں کی سکائی روڈ؛ ناکارہ سیوریج رہائشیوں کے لئے مستقل سزا

20 Jul, 2024 | 02:51 AM

Read more!

اقصیٰ سجاد:    مناواں سکائی لینڈ روڈ پر سیوریج کا ناکارہ نظام  علاقہ کے رہائشیوں کے لئے مستقل سزا بن کر رہ گیا۔
سیوریج کے سسٹم کی خرابی اور سڑکوں گلیوں میں آ جانے والے پانی کے ڈسپوزل کا کوئی انتظام نہ ہونے کے سبب کئی فٹ پانی گھروں اور دکانوں کے باہر جمع رہتا ہے۔

 
سیوریج کے گندے پانی نے علاقہ مکینوں کا جینا محال کردیا ہےْ۔ گلیوں سے علاقہ مکینوں کی آمدروفت کا سلسلہ بھی متاثر ہوتا ہے۔  علاقہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ لے اہلکار "معائنہ کرنے کیلئے آتے ہیں اور تصاویر بنا کر لے جاتے ہیں، "


بارشوں کے باعث سیوریج کا نظام مکمل ناکارہ ہو جاتا ہے اور  یہاں رہنا مزید دشوار ہو جاتا ہے۔ علاقہ کے مکنوں نے حکومت سے درخواست کی کہ ان  کی اپنے گھروں اور دوکانوں تک رسائی ممکن بنانے کے لئے سیوریج کا نظام مرمت کیا جائے اور سڑک کی بھی مرمت کی جائے۔ 


 
 
 

مزیدخبریں