توقیر اکرم: ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پرغیرقانونی پارکنگ مافیا کو پارکنگ سٹینڈ چلانے سے روکا نہیں جا سکا۔ ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کےسبب شہری پریشان،ٹریفک کی روانی میں خلل رہتاہے۔
ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پرغیرقانونی پارکنگ مافیاشہریوں کو لوٹ رہاہے۔جگہ جگہ پارکنگ کی وجہ سے راہگیروں کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ تجاوزات مافیا پارکنگ مافیا کے ساتھ مل کر سروس روڈ پربھی قبضہ جما کر بیٹھا ہے۔تاہم انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔ شہریوں نے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔
لنک روڈ پر غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ ختم نہ ہو سکے
20 Jul, 2024 | 02:00 AM