میڈیکل کالجز میں داخلہ کیلئے ایم ڈی کیٹ امتحان 22 ستمبر کو ہو گا

20 Jul, 2024 | 01:43 AM

زاہد چوہدری:  پی ایم ڈی سی نےایم ڈی کیٹ امتحان 22 ستمبر کو منعقد کرنےکا اعلان کر دیا۔ 
ایم ڈی کیٹ پاکستان اور بیرون ملک  ٹیسٹ سنٹرز میں  ایک ہی تاریخ کو منعقد کیا جائے گا۔
ایم ڈی کیٹ کا نصاب آئندہ  ہفتے پی ایم ڈی سی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا جائےگا۔
کونسل نے  تمام صوبائی سیکرٹریز کو ایم ڈی کیٹ امتحان کی تیاری شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔  ایم ڈی کیٹ امتحان سے متعلق تمام معلومات ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

پی ایم ڈی سی کے صدر ڈاکٹر رضوان تاج نے بتایا کہ  طلباء کی سہولت کیلئے کونسل نے نصاب کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا   گیا ہے۔  اس سال ایم ڈی کیٹ امتحان میں تقریباً 2 لاکھ طلباء شریک ہوں گے۔ 

مزیدخبریں