ثمرہ فاطمہ: ونڈسر پارک اچھرہ میں موجود دونوں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی حالت ابتر ناگفتنی ہے، یوں لگتا ہے کہ انتظامیہ ان دونوں فلٹریشن پلانٹس کو ناقابلِ مرمت مان کر فراموش کر چکی ہے۔
متوسط طبقہ کی آبادی میں دونوں فلٹریشن پلانٹ خراب ہونے سے علاقہ کے مکین صاف پانی کو ترس گئے۔ انتظامیہ کی عدم مداخلت کی وجہ سے یہ فلٹریشن پلانٹ نشے کے عادی افراد کی آماجگاہ بن گئے ہیں۔
فلٹریشن پلانٹ کے اطراف گندگی کے ڈھیر بھی موجود ہیں۔پلانٹ کے اندر ہر طرف کائی جمی ہوئی ہے۔ دونوں پلانٹ عرصہ دراز سے خراب پڑے ہیں، شکایات کرنے سے انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔
فلٹریشن پلانٹ خراب ہونےسےصاف پانی کیلئےدربدرہورہےہیں،مکین بتاتے ہیں کہ ان کے گھروں پر نصب نل میں آنےوالا پانی پینے کے استعمال کے قابل نہیں۔
علاقہ مکینوں کی انتظامیہ سے التجا ہے کہ دو میں سے کم از کم ایک ہی فلٹریشن پلانٹ بحال کروا دیں تاکہ انہیں کچھ تو صاف پانی پینے کے لئے میسر آ سکے۔