ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک اور یونیورسٹی میں بڑا اورگھناؤنا سکینڈل سامنے آ گیا

Bahawalpur Islamia University, Chief Security Office arrested with drugs, City42, Porno videos
کیپشن: ملزم اعجاز شاہ چیف سکیورٹی آفیسر بہاوول پور اسلامیہ یونیورسٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بہاولپوراسلامیہ یونیورسٹی کےچیف سکیورٹی آفیسرسےمنشیات برآمد، ملزم کے قبضہ سے ممنوعہ ادویات بھی پکڑی گئیں اور موبائل فون سے لاتعداد نازیبا ویڈیوزبھی  ملی ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کےموبائل فون پولیس نے قبضہ میں لے لئے ہیں۔ ان موبائل فونز میں موجود وڈیو ز کا فورنزک کروایا جائے گا۔   چیف سکیورٹی آفیسراعجازشاہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اعجازشاہ کویونیورسٹی سےگھرجاتےہوئےگرفتارکیاگیا۔

ایک ماہ میں اسلامیہ یونیورسٹی کا دوسرا افسر منشیات کے ساتھ گرفتار ہوا ہے۔
دریں  اثنا  گرفتار سیکورٹی آفیسر پر مقدمہ میں پولیس کا حیرت انگیز اقدام سامنے آیا ہے۔
منشیات،ممنوعہ ادویات اور نازیبا ویڈیوز  کی برآمدگی پر صرف ایک ہی دفعہ لگائی گئی۔
اسلامیہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر فنانس ابوبکر کو بھی پولیس نے گزشتہ ماہ گرفتار کیا تھا۔
اعجاز شاہ کی طرح ابوبکر سے بھی منشیات برآمد ہوئی تھیں۔
ڈائریکٹر فنانس ابوبکر کو بعد ازاں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔


یکے بعدیگرے دو افسران کی منشیات سمیت گرفتاری پر بہاول اسلامیہ پور یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے بھونڈی وضاحتیں  کی جا رہی ہیں۔
قابل اعتراض ویڈیوز کا معاملہ دبانے کیلئے ملازمین کے ڈرگ ٹیسٹ کروانے کا اعلان کر دیا گیا۔

یونیورسٹی ترجمان نے کہا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ کیمپس میں منشیات اور جنسی ہراسانی عام ہے۔ جنسی ہراسانی کے واقعات پر کارروائی نہ کرنے کا تاثر بھی درست نہیں۔

یونیورسٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ طلبہ،اساتذہ،سٹاف کی طرف سے شکایت پر فوری کارروائی ہوتی ہے۔

 یونیورسٹی ترجمان نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں دو افسران کی گرفتاری کے افسوسناک ہواقعات کے بعد وائس چانسلر سمیت تمام ملازمین کے ڈرگ ٹیسٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈرگ ٹیسٹ اچھی شہرت کی حامل لیبارٹری سے کرائے جائیں گے۔ یونیورسٹی رجسٹرار اس عمل میں شفافیت کو یقینی بنائیں گے۔