ایک ارب آٹھ کروڑ ڈالر کی لاٹری  کس خوش قسمت کی نکلی ؟

20 Jul, 2023 | 09:21 PM

ویب ڈیسک:  امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں ایک شہری کا ’پاور بال‘ لاٹری میں جیک پاٹ لگ گیا، جس کی مالیت ایک ارب آٹھ کروڑ  امریکی ڈالر ہے۔

امریکہ کے میڈیا میں یہ راز اب تک کسی کو نہیں معلوم کہ ایک ارب آٹھ کروڑ ڈالر کی لاٹری جیتنے والا ٹکٹ کس خوش نصیب کے پاس ہے۔ 

 امریکی میڈیا کے مطابق پاور بال لاٹری کے جیک پاٹ میں ایک ارب ڈالر مالیت کے انعام کی رقم مہینوں کے دوران جمع ہوئی کیونکہ اس دوران کوئی بھی شخص انعام جیتنے میں کامیاب نہیں ہوا تھا۔ انعام کی رقم بڑھتے بڑھتے ایک ارب ڈالر تک پہنچ گئی تو  بدھ، 19 جولائی کی ڈرائنگ میں جیتنے والے نمبر سفید بالز 7، 10، 11، 13، 24 اور سرخ پاور بال 24 تھے۔ پاور پلےملٹی پلائر  2X تھا۔ کیلیفورنیا میں فروخت ہونے والا ایک ٹکٹ بدھ کی رات جنریٹ ہونے والے تمام چھ نمبروں سے مماثل  تھا، جس پر اسے ایک ارب آٹھ کروڑ ڈالر کے جیک پاٹ  کا حقدار قرار دےدیاگیا۔ دو دن پہلے جیک پاٹ کی مالیت ایک ارب ڈالر تھی تاہم آخری ٹکٹوں کی فروخت نے جیک پاٹ کو ڈرائنگ کے وقت1 بلین ڈالر کے تخمینہ سے بڑھا کر 1.08 بلین تک پہنچا  دیا، جس سے یہ تیسرا سب سے بڑا پاور بال جیک پاٹ اور چھٹا سب سے بڑا امریکی لاٹری جیک پاٹ بن گیا۔ جیک پاٹ کی نقد ویلیو 558.1 ملین ڈالرہے۔

پاور بال پروڈکٹ گروپ چیئر اور پنسلوانیا لاٹری کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر  ڈریو سویٹکو نے لاٹری ڈرا کے فوراً بعد اعلان کیا کہ "ہمارے نئے پاور بال جیک پاٹ جیتنے والے کیلیفورنیا لاٹری نمبر کو مبارک ہو!" 

خیال رہے کہ یہ تیسری بار ہے جب پاور بال لاٹری کا جیک پاٹ ایک بلین امریکی تک پہنچ گیا ہے۔ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے گذشتہ سال نومبر میں “پاور بال” لاٹری کا عظیم الشان انعام جیتا تھا، جس کی عالمی ریکارڈ مالیت 2.04 بلین ڈالر تھی، اور کہا جاتا ہے کہ اس نے اسے شام کے ایک شخص کی ملکیتی سپر مارکیٹ سے خریدا تھا۔

اصل رقم وصول کرنے پر  جیتنے والے کے پاس یہ اختیار ہوتا ہے کہ وہ 30 سالوں میں پوری رقم وصول کرے، یا وہ ٹیکس کٹوتی کے بعد  بچنے والی مجموعی رقم ل یکمشت لے سکتا ہے، یعنی منافع کی رقم کا نصف حاصل کرسکتا ہے۔ زیادہ تر جیتنے والے عموماً قسطوں کی بجائے کل رقم یکمشت لینے کا انتخاب کرتے ہیں۔

بدھ، 19 جولائی کو پاور بال ڈرائنگ میں دیگر انعامات جیتنے والے ٹکٹوں میں 36 ٹکٹس  جن کے پانچوں سفید بال نمبر ڈرا میں نکلنے والے نمبروں سے مماثل تھے  وہ ایک ملین دی کس انعامات جیت سکے۔ تین ٹکٹس   پانچوں سفید گیندوں سے مماثل ہیں اور انہوں نے فی پلے 1 ڈالراضافی کے  عوض پاور پلے آپشن کو شامل کرکے2 ملین ڈالر فی کس انعامات جیتے۔ 195 ٹکٹیں ایسی تھیں جنہوں نے50,000 ڈالر فی کس انعامات جیتے، اور 62 ٹکٹس نے  100,000 ڈالر فی ٹکٹ انعامات جیتے۔ 

 اس سال جیتنے والے دیگر پاور بال جیک پاٹس میں 5 جنوری 2023 کو واشنگٹن میں جیتا گیا754.6 ملین ڈالر کا جیک پاٹ شامل ہے۔ 4 مارچ 2023 کو ورجینیا میں 162.6 ملین ڈالرکا جیک پاٹ جیتا گیا تھا اور 19 اپریل 2023 کو اوہائیو میں 252.6 ملین ڈالر کا جیک پاٹ جیتا گیا تھا۔

مزیدخبریں