سٹی 42: ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم، کوئی بھی شہری پابندی سے مستثنیٰ نہیں ہے ۔
پولیس ملازمین سمیت سرکاری و نیم سرکاری ملازمین کےخلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ مہم میں اب تک 109 پولیس ملازمین کو چالان ٹکٹس جاری کیے گئے ۔ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم میں بغیر ہیلمٹ وکلاء کےخلاف بھی کارروائی جاری ہے۔
مستنصر فیروز کا کہناہے کہ ہیلمٹ اپنے اور اپنوں کےلئے پہنا جائے۔ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم کے سخت کریک ڈاؤن پر ڈاکٹرز نے اظہارِ تشکر کیا ، ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم سے ہیڈ انجری کیسز میں واضح کمی ہوئی ۔95 فیصد شہریوں کا ہیلمٹ مہم کی پاسداری کرنا خوش آئند ہے ۔