نارووال،پانی آبادی میں داخل،کئی گھر مسمار

20 Jul, 2023 | 07:03 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) دریائے راوی ،نالہ اوج کا پانی آبادی میں داخل ہو گیا،کئی گھر مسمار پانی کی نظر ہو گئے ،زمین کے کٹاو کا سلسلہ  بھی جاری ہے۔ 

نارووال کےسرحدی گاؤں بلاکی چک مدوگول میں پانی آبادی میں داخل ہو گیا،زمین کے مسلسل کٹاؤ کے باعث علاقہ مکین پریشان ہیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق  آبادی کے قریب کسی قسم کا کوئی بند نہیں ہے. کئی گھر مسمار ہو چکے ہیں جبکہ سامان کھلے آسمان کے نیچے پڑا ہے۔

 سینکڑوں بھینس و گائے پانی کی نذر ہو گئے  ہیں جنہیں اہل علاقہ کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت بچانے کا سلسلہ جاری ہے، سیلابی پانی سے سینکڑوں ایکڑ دھان کی فصل زیرآب آگئی۔

مزیدخبریں