(ویب ڈیسک)نارووال میں نالہ ڈیک سے 18پونڈ وزنی بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمدہوئی ہے، جس کو بم ڈسپوزل سکواڈ نے بروقت کارروائی کرکے ناکارہ بنا دیا۔
بم ڈسپوزل سکواڈ کا کہناتھا کہ نارووال کے گاؤں لہری خرد سے بھارتی اینٹی ٹینک برآمد ہوا،مائن انتہائی خطرناک ہے پھٹ جاتا تو بڑی تباہی ہوجاتی،بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر مائن کو ناکارہ بناکر اپنی تحویل میں لے لیا۔