(ویب ڈیسک)وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کٹاریاں برج پہنچ گئے،وزیر اعلی پنجاب راولپنڈی نالہ لئی کا دورہ کریں گے۔
کمشنر راولپنڈی وزیر اعلی کو نالہ لئی پر کئے جانے والے اقدامات پر وزیر اعلی پنجاب کو بریفنگ دیں گے، گزشتہ روز راولپنڈی میں 205ملی میٹر بارش ہوئی۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ نالہ لئی پراجیکٹ پر کوشش کرتے ہیں اگر یہ ہو جائے تو پنڈی کا پانی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔راولپنڈی کے لئے جو وسائل ضروری ہیں انتظامیہ کو فراہم کریں گے، راولپنڈی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
وزیر اعلی نے بتایا کہ اگلے ہفتہ میں اہم اسپتالوں کو فنڈز جاری کر دیں گے،زچہ بچہ اسپتال کا کام بھی جلد شروع ہونے کی امید ہے، نالوں کی صفائی پر 15 کروڑ روپے خرچ کئے گئے اگر نالہ لئی کا حل نکل آتا ہے تو مشینری کی ضرورت نہیں پڑے گی۔