منی پور ریپ: ریاستی پولیس کا درجنوں میں سے ایک ملزم کو گرفتار کرنے کا اعلان 

20 Jul, 2023 | 05:35 PM

ویب ڈیسک: منی پور میں دو خواتین کو مجمع میں ریپ کئے جانے کے خوفناک واقعہ کی وڈیو سوشل میڈیا میں پھیل جانے کے بعد جب منی پور کی حکومت کی برطرفی کا مطابہ بڑھنے لگا تو    منی پور کی ریاستی حکومت کے وزیراعلی نے  اس واقعہ کے ملزموں کی گرفتاری کا اعلان کر دیا اورر چند ہی گھنٹے بعد پولیس نے وڈیو می؟ں ایک خاتون کو برہنی حالت میں گھسیٹنے الے ایک 32 سالہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔

  بھارت کی خبر رساں  ایجنسی اے این آئی کے مطابق سرکاری زرائع نے بتایا ہے کہ ملزم ہوئرم ہیروداس متیتی کو بدھ کی صبح مناسب شناخت کے عمل کے بعد گرفتار کیا گیا۔ گرفتاری کے بعد اس ملزم کی تصویر بھی جاری کی گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ منی پور کے دارالحکومت امپھال سے 35 کلومیٹر  دور گاوں میں ہونےوالے اس واقعہ میں درجنوں افراد ملوث ہیں جن میں سے بیشتر کے چہرے وڈیو میں واضح دکھائی دیئے ہیں۔  تاہم ریاستی حکومت تمام ملزموں اور اس طرح کے تشدد کے دیگر واقعات میں ملوث بڑے بڑے رہنماوں کو گرفتار کرنے کے متعلق اب بھی نہیں سوچ رہی.

مزیدخبریں