سعید احمد : ایف بی آر کی جانب سے مختلف شہروں میں پراپرٹی قیمتوں میں15فیصد تک اضافہ کرنے کا معاملہ ، شہر کے پراپرٹی ڈیلرز نے فیصلے کو مسترد کردیا۔
چیف کوآرڈینیٹر پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن محمد سعید نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسحاق ڈار دوبارہ پھر اپنی 2016والی پالیسی کا نفاذ کرنا چاہتے ہیں، جو بالکل قبول نہیں۔ایف بی آر 7ای کلیئرنس سرٹیفکیٹ کو فوری ختم کرے۔ گین ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیک کی شرح میں اضافے کو واپس لیا جائے۔ڈی سی ریٹس کو بڑھانے کے فیصلے کو بھی واپس لیا جائے۔محمد سعید کا کہنا تھا لاہور میں ایک کنال پلاٹ کی ٹرانسفر فیس 54لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔پلاٹوں کی ٹرانسفر کم ہونے سے حکومت کو ریونیو میں شدید کمی کا سامنا ہے۔حکومت رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر نئے ٹیکسز کے نفاذ کا فیصلہ واپس لے۔