ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپر ٹیکس کا نفاذ غیر قانونی قرار

سپر ٹیکس کا نفاذ غیر قانونی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کی جانب سے اربوں روپے کے سپر ٹیکس اکٹھا کرنا غیر قانونی قرار دے دیا۔

عدالت نے انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق فور سی کو بھی غیر آئینی قرار دے دیا، سیکشن فور سی کے حوالے سے عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں وضاحت بھی کر دی۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

  عدالت نے مختلف کمپنیز اور اداروں کی جانب سے دائر درخواستیں منظور کر لیں۔ درخواست گزاروں کی جانب سے سلمان اکرم راجہ، عدنان حیدر رندھاوا ایڈوکیٹ و دیگر نے کیسز کی پیروی کی۔

سپر ٹیکس کے ڈیمانڈ اور ریکوری کے تمام نوٹسز عدالت نے کالعدم قرار دے دیے۔