مانیٹرنگ ڈیسک: احتساب عدالت نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور بیٹے حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ مقدمے میں بری کردیا۔
احتساب عدالت کے جج قمرالزمان نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے شہبازشریف، حمزہ شہباز اور نصرت شہباز سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستیں منظور کرلیں، تاہم عدم پیشی پر اشتہاری قرار دی گئی رابعہ عمران کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
ریفرنس میں شہبازشریف، حمزہ شہباز ، سلمان شہباز ، رابعہ شہباز اور نصرت شہباز سمیت 16 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔شریف فیملی سمیت دیگر پر 7 ارب 32 کروڑ سے زائد کی منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کا الزام عائد تھا۔
شہباز شریف پر 5 ارب سے زائد منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام تھا، جبکہ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز پر 1 ایک ارب تک کے اثاثے اور منی لانڈرنگ کرنے کا الزام تھا۔