ایل ڈی اے کی نااہلی سے 15 ہزار سے زائد الاٹیوں کی جمع پونجی خطرے میں پڑگئی

20 Jul, 2023 | 01:08 PM

درنایاب: ایل ڈی اے کو سالانہ تین ارب ریونیو دینے کی صلاحیت رکھنے والا منصوبہ ایل ڈی اے سٹی آخری سانسیں لینے لگا ، حکام کی مجرمانہ غفلت سے ایل ڈی اے سٹی کی اراضی پر مافیا نے چائنہ کٹنگ شروع کردی, ایل ڈی اے کی نااہلی سے پندرہ ہزار سے زائد الاٹیوں کی جمع پونجی خطرے میں پڑگئی ۔

ایل ڈی اے سٹی کو ماڈل ڈائریکٹوریٹ بنانے کا ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹرز کا فارمولا بھی ناکام ہوگیا ، ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے سٹی کی نوٹیفائیڈ اور ایکوائر ہونے والی اراضی پر بھی چھوٹے پلاٹوں کی غیر قانونی کٹنگ کی جارہی ہے،مافیا غیر قانونی طور پر تین تین مرلے کے پلاٹ کاٹ کر عام شہریوں کو بیچ رہا ہے ،ایل ڈی اے سٹی ڈائریکٹوریٹ کے ذمہ دار افسران کی نااہلی سے سکیم کا حلیہ بگڑنا شروع ہوگیا ۔مافیا کی جانب سے چھوٹی سڑکیں بنا کر چائنہ کٹنگ کرکے زمین کو دھڑلے سے پیچا جا رہا ہے ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے ایل ڈی اے سٹی کے گارڈز ، مانیٹرنگ عملہ مبینہ طور پر مافیا کے ساتھ ملا ہوا ہے ، ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹرز نے ماڈل ڈائریکٹوریٹ تجویز کیا تھا، ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے میٹروپولیٹن اور ٹاؤن پلاننگ افسران بھی ڈائریکٹ لے لئے گئے ،ایل ڈی اے سٹی میں آپریشن کیا جارہا ہے اور نہ ہی غیر قانونی تعمیرات ختم کی جارہی ہیں ،ایل ڈی اے سٹی میں سیوریج ، بجلی اور دیگر تنصیبات بھی وعدوں کے باوجود نصب نہ کی جاسکیں۔
 

مزیدخبریں