چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کےملتوی کر دی گئی

20 Jul, 2023 | 11:00 AM

Abdullah Nadeem

سٹی 42: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت عدالتی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ گرمیوں کی چھٹیوں میں یہ کیس کیسے لگ گیا، کوئی ایمرجنسی نہیں، کیس کی سماعت نہیں ہو سکتی۔لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے گرمیوں کی عدالتی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں