متحدہ امارات،کینیڈا جانے والوں کیلئے خوشخبری

20 Jul, 2022 | 09:30 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حکومتی اقدامات کے سلسلے میں پی آئی اے نے بین الاقوامی سیکٹرز پر بھی کرایوں میں کمی کردی۔
تفصیلات کےمطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حکومتی اقدامات کے سلسلے میں پی آئی اے نے بین الاقوامی سیکٹرز پر بھی کرایوں میں کمی کردی،وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایات پر پی آئی اے نے اندرون ملک کرایوں میں نمایاں کمی کے بعد بین الاقوامی روٹس پر کرایوں میں کمی کی۔

قومی ائیر لائن پی آئی اے نے کینیڈا کی پروازوں پر 8 فیصد کمی کی، گلف اور متحدہ امارات کے روٹس پر 15 فیصد کی نمایاں کمی کی گئی جبکہ سعودی عرب کے روٹ پر کرایوں میں 10 فیصد کمی کی گئی ہے، ترجمان پی آئی اے کا کہناتھا کہ کرایوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

مزیدخبریں