(شہزاد خان ابدالی)شہر کی مارکیٹوں اور بازاروں کو رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی کا آج رات سے دوبارہ اطلاق کا معاملہ، تاجر برادری اورلاہور چیمبرنےپنجاب حکومت سےپابندی ختم کرنے، 24 گھنٹے کاروبار کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔
پنجاب حکومت کیجانب سے تاجروں کو 24 گھنٹے کاروبار کی چھوٹ کا وقت ختم ہوگیا،آج سے دوبارہ رات نو بجے کاروبار بند کرنے کے نوٹیفیکیشن کا اطلاق ہوگیا ،شہر کی تاجر برادری کے ممتاز قائدین اور لاہور چیمبر نے پنجاب حکومت سے پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
نائب صدر لاہور چیمبر حارث عتیق نے کہاہےکہ تمام تاجر تنظیموں اس معاملے پر یک زبان ہیں، کہ جیسے دیگر صوبوں میں 24 گھنٹے کاروبار کی اجازت ہے، ویسے ہی پنجاب میں بھی چوبیس گھنٹے کاروبار کرنے دیا جائے، ایک سے دو دنوں میں اس حوالے سے بریک تھرو متوقع ہے۔
تاجر برادری کا کہنا ہے24 گھنٹے تجارتی سرگرمیاں چلنے سے ہی ملکی معشیت بہتر ہوگی، اور حکومت کو بھی محاصل حاصل ہونگے۔