شہریوں پر ایک اور مہنگائی بم گرنے کو تیار

20 Jul, 2022 | 06:48 PM

Imran Fayyaz

(شہزاد خان ابدالی)متحدہ نان بائی روٹی ایسوسی ایشن نے شہر میں شڑ ڈاؤن ہڑتال کردی،زیادہ تر علاقوں میں تندور بند،لاہوریے اور پردیسی روٹی،نان کی تلاش میں خوار ہو رہے۔

متحدہ نان بائی روٹی ایسوسی ایشن کی جانب سےشڑڈاؤن ہڑتال جاری ہے، گڑھی شاہو، اچھرہ،فیروز پور روڈ،تاجپورہ سکیم ،مغلپورہ،شاہدرہ،اسلام پورہ میں ہڑتال کی جارہی ہے، جبکہ رحمان پورہ ،اقبال ٹاؤن،اور غوث الاعظم بازار سمیت متعدد علاقوں میں تندور بند ہیں،شہری روٹی کی تلاش میں پریشان ہیں۔
شہریوں نے روٹی نہ ملنے پر ضلعی انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ،متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کہا کہ بجلی،گیس اور فائن ،آٹے کی قیمتیں بے تحاشا بڑھ چکی ہیں، اسلئے روٹی 15 اور نان 20 روپے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔
متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن کے قائدین کا کہنا ہے اگر ضلعی انتظامیہ نے کان نہ دھرے تو ہڑتال جاری رہے گی۔

مزیدخبریں