(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونا سستا، عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کمی سے 1708ڈالر فی اونس پر آگیا۔
تفصیلات کےمطابق سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، سونے کی بڑھتی ہوئی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی، عالمی مارکیٹ میں سونا سستا، عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کمی سے 1708ڈالر فی اونس پر آگیا۔
ایک تولہ سونا 1200 روپے سستا ہوگیا،ایک تولہ سونا کم ہوکر 1 لاکھ 44 ہزار روپے کا ہوگیا،10 گرام سونا 1028 روپے کمی سے 1لاکھ 23 ہزار 457 روپے کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 2800 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 45 ہزار 200 روپے ہوگئی تھی، 10 گرام سونے کا بھاؤ 2400 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 24 ہزار 485 روپے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 2 ڈالر بڑھ کر 1717 ڈالر فی اونس ہوگئی تھی۔