(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکار سجل علی اور احد رضا میر نےانسٹاگرام سے ایک دوسرےکو ان فالو کر چکے ہیں، اب اداکارہ کا ایک اور بیان منظرعام پرآیا ہے جس میں سجل نےزندگی میں محبت کے معنی سے متعلق گفتگو کی ہے۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کے بارے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ دونوں نے راہیں جدا کرلیں ہیں مگر اس حوالےان کی جانب سے تاحال کوئی بیان نہیں دیا گیا، حال ہی میں سجل علی سے سوال کیا گیا ہے ان کی زندگی میں محبت کا کیا مطلب ہے؟
جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ابھی تک محبت کے معنی تلاش کررہی ہوں اور میرے پاس آج بھی کوئی جواب نہیں ہے۔میرے پاس محبت بہت سے طریقوں سے آئی ہے لیکن ابھی تک نہیں جانتی کہ یہ کیا ہے، نہیں سوچتی کہ کبھی اس سوال کا جواب تلاش کر پاؤں گی یا نہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سجل نے انسٹاگرام سے اپنے ساتھ لکھے احد کا نام بھی ہٹا دیا تھا،تاہم اب سجل اور احد نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام سے بھی ان فالو کر دیا ہے جس کے سکرین شاٹس سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش ہیں۔