سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا،نوٹیفکیشن جاری

20 Jul, 2022 | 04:52 PM

Imran Fayyaz

(علی ساہی)محکمہ خزانہ نے  جیل ملازمین و افسران کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جیل ملازمین و افسران کی اگلی تنخواہیں 3ہزار سے 1لاکھ تک اضافہ کرکے جاری کی جائیں گی۔
محکمہ خزانہ  کے مطابق  جیل ملازمین و افسران کی تنخوائیں یکم جولائی سے3ہزار سے1لاکھ تک اضافہ کرکے جاری کی جائیں گی۔ 1سے4سکیل کی تنخواہ میں 3 ہزار،5 سے 11 سکیل کے افسران کی تنخواہ میں 5ہزارتک اضافہ کیا گیا ہے۔

گریڈ12 سے 16 سکیل والے افسر کی تنخواہ 7500  روپے بڑھ گئی۔گریڈ17 سکیل والے افسر کی تنخواہ 40000ہزار تک،18 سکیل والوں  کی تنخواہ 60 ہزار بڑھے گی۔

گریڈ19کی تنخواہ 70 ہزار تک اضافہ،20ویں سکیل کے افسر کی تنخواہ 95 ہزار اور 21 سکیل کی ایک لاکھ کا اضافہ کردیا گیا.ملازمین و افسران کا تنخواہوں میں اضافے پر آئی جی جیل اورحکومت کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں