(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں پرویز الٰہی کی رانا ثناءاللہ کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
مسلم لیگ (قٌ) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے وزیر دخلہ رانا ثناءاللہ کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست گزشتہ روز دائر کی تھی جس میں انہوں نے حمزہ شہباز، مریم اورنگزیب کو بھی فریق بنایا ہے۔
پرویز الٰہی کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہرانا ثناءاللہ نے سپریم کورٹ کے یکم جولائی کے حکم کی خلاف ورزی کی ہے، رانا ثناءاللہ کا دھمکی آمیز بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔
سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا جس پر جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ آج ہی سماعت کرے گا۔