چودھری شجاعت حسین کا بڑابیان سامنے آ گیا

20 Jul, 2022 | 02:11 PM

ویب ڈیسک: چودھری شجاعت حسین نے وزرات اعلیٰ پنجاب کے لیے اپنا ووٹ بھائی پرویز الہیٰ کے پلڑے میں ڈال دیا۔

پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب  سے متعلق صدر پاکستان مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین کا پالیسی بیان سامنے آ گیا۔ان کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی ہی وزارت اعلیٰ کیلئے پارٹی کے امیدوار ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ جن کو مینڈیٹ ملا حکومت کرنا ان کا حق ہے۔ایک بار نہیں دو تین بار پہلے بھی یہی بات کہہ چکا ہوں۔کوئی لیٹر جاری نہیں کر رہا۔کسی قسم کے لیٹرز جاری کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مجھے صفائی پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ ملکی مسائل کا حل اسی میں ہے کہ گنتی کے چکروں سے باہر نکلا جائے۔ غریب آدمی کے مسائل کی طرف توجہ دی جائے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جو غریبوں کے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہو گا حقیقی معنوں میں اسی کی گنتی پوری ہو جائے گی۔جو منتخب ہوئے ہیں وہ عوام کی خدمت کریں۔ اس فکر میں نا پڑیں کہ ایک دوسرے کو کیسے نیچے دکھانا ہے۔

انہوں نے کہاہے کہ ملکی مسائل کا حل اسی میں ہے کہ سال ڈیڑھ سال حکومت کا موقع ملنا چاہیے یا  پھرفوری انتخابات کی طرف جایا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزسابق صدر آصف زرداری نے مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین سے ملاقات میں وزارت اعلیٰ کے لیے حمایت اور اتحاد کی درخواست کی ہے۔

مزیدخبریں