رانیل وکرما سنگھے سری لنکا کے صدر منتخب

20 Jul, 2022 | 01:49 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا کے قائم مقام صدر اور وزیراعظم رانیل ورکرما سنگھے ملک کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن پارلیمنٹ نے عوام میں وکرما سنگھے کی غیر مقبولیت اور ان کی مخالفت کے باوجود انہیں ملک کا نیا صدر منتخب کیا ، ملک کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں وکرما سنگھے کو 134 ووٹ ملے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار نے 84 ووٹ حاصل کیے۔

وکرما سنگھے کو سری لنکا کے سابق صدر گوٹابایا راجاپاکسے کے ملک سے فرارکے بعد قائم مقام صدر بنایا گیا تھا جنہیں اب پارلیمنٹ نے باضابطہ صدر منتخب کیا ہے، وکرما سنگھے کو ملک کی خراب معاشی اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے کا چیلنج درپیش ہے۔

صدر منتخب ہونے کے بعد پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وکرما سنگھے نے کہا کہ اس وقت قوم بہت مشکل صورتحال میں ہے اور ہمارے آگے بہت بڑے چیلنجز ہیں، نومنتخب صدر نے ملک میں سیاسی استحکام اورآئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکج کی بحالی کے عزم کا اظہار کیا۔وکرما سنگھے نے اپوزیشن جماعتوں سے ملک کی بہتری کے لیے متحد ہوکر کام کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزیدخبریں