ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کے صاحبزادے سلمان شہباز کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

Salman Shahbaz
کیپشن: Salman Shahbaz
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کی خصوصی عدالت نے شہبازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔ 

اسپیشل سنٹرل کورٹ لاہورنے 30 جولائی کو سلمان شہباز، طاہر نقوی کی جائیدادوں کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سلمان شہباز اور طاہر نقوی کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔عدالت نے تفتیشی افسرکو ملزم مقصود چپڑاسی کی موت کا سرٹیفکیٹ بھی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالتی تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ سلمان شہباز اور طاہر نقوی کو اشتہاری قرار دینے کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر کے خلاف کارروائی کی جائے،  تفتیشی افسر نے فرائض کی انجام دہی میں غفلت پر کوئی وضاحت بھی پیش نہیں کی۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے تفتیشی افسر ندیم اختر کے خلاف کارروائی کرکے رپورٹ پیش کریں۔ تفتیشی افسر تاخیر سے عدالت پہنچا،  اشتہاری ملزموں کے اشتہارات اور رپورٹس سمیت پیش ہونے کا حکم تھا مگر تفتیشی صرف اشتہار کے ساتھ پیش ہوا۔