ویب ڈیسک:مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے لوگوں سے عامر لیاقت کی مغفرت کی دعا کی درخواست کی ہے۔
گزشتہ روز عامر لیاقت حسین کے انتقال کو 40 دن مکمل ہوگئے جس پر ان کی پہلی اہلیہ نے ان کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پوسٹ شیئر کی۔
بشریٰ اقبال نے ان کی مغفرت اور کشادگی قبر کی دعا شیئر کی، ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ 'اللہ پاک مرحوم عامر لیاقت کے درجات بلند فرمائے اور ان کی خطاؤں کو درگزر فرما کر ان کی بخشش فرمائے، آمین'۔
انہوں نے مزید لکھا کہ 'آج ان کو دنیا سے گئے ہوئے 40 دن ہوگئے، آپ لوگوں سے درخواست ہے کہ ان کے لیے دعائے مغفرت کریں'۔بشریٰ اقبال کی پوسٹ پر متعدد صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ لوگ عامر لیاقت حسین کی مٖغفرت کی دعائیں بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین رواں برس 9 جون کو کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔