ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

توانائی بچت؛ ہفتے میں ایک دن پیٹرول پمپ بند رکھنے سمیت اہم فیصلے

File Photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بنگلہ دیش میں حکومت نے ڈیزل سے چلنے والے تمام پاور پلانٹس بند کردئیے۔ توانائی بچت کے لیے ہفتے میں ایک دن پیٹرول پمپ بند رکھنے سمیت کئے اہم فیصلے کر لیے گئے۔

یوکرین  جنگ کے دوران ایندھن  کی آسمان چھوتی قیمتوں کے باعث توانائی  بحران سے نمٹنے کے لیے  بنگلہ دیشی حکومت نے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

توانائی بچت کے لیےبنگلہ دیش میں  ڈیزل سے چلنے والے پاور پلانٹس بند کر دیے گئے۔   پیٹرول پمپس  بھی  ہفتے  میں ایک دن کے لیے بند رہیں گے۔

پاور ڈویلپمنٹ بورڈ  کے مطابق توانائی بچت کی نئی پالیسی سے روزانہ تقریباً 1500 میگاواٹ بجلی کا شارٹ فال پیدا ہونے کا امکان ہے۔ شارٹ فال کے باعث ملک بھر میں روزانہ کم از کم دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔

 اس کے علاوہ بجلی بچت کے لیے دفتری اوقات میں کمی، ایئر کنڈیشنر کے استعمال میں اعتدال اور گاڑیوں کے ایندھن کی کھپت کو کم کرنے سمیت دیگر اقدامات بھی زیر غور ہیں۔

 اس سے قبل گزشتہ ماہ  بنگلہ دیش میں  بجلی بچت کے لیے تمام مارکیٹس اور دکانیں 8 بجے بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔