ویب ڈیسک:پاکستان تحریکٍ انصاف ( پی ٹی آئی) کی مرکزی قیادت نے لاہور میں سیاسی میدان سنبھالنے کا فیصلہ کر لیا۔
پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر شاہ محمود قریشی آج ملتان سے لاہور پہنچیں گے، فواد چوہدری اور اسد عمر بھی لاہور پہنچ کر مشاورتی ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان دوروزہ دورے پرآج لاہور پہنچیں گے، تحریکِ انصاف کی قیادت وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب تک لاہور میں قیام کرے گی۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان ارکانِ اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے۔عمران خان وزیراعلی کے انتخابی عمل کے حوالے سے خود لائحہ عمل مرتب کریں گے۔
جبکہ چئیرمین پی ٹی آئی پرویز الہٰی سے بھی ملاقات کریں گے۔اس کے علاوہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی لاہور پہنچ چکے ہیں۔