روپے کی قدر میں بڑی کمی،اسٹیٹ بینک کا مؤقف سامنے آگیا

20 Jul, 2022 | 10:10 AM

ویب ڈیسک: ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بڑی کمی پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا مؤقف سامنے آگیا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ روپے کی قدرکی موجودہ صورتحال مارکیٹ کی طےکردہ ہے،کرنسی اتار چڑھاؤ کا تعلق جاری کھاتوں کے خسارے ، اس حوالے سے مختلف خبریں اور غیریقینی صورتحال بھی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ عالمی سطح  پر بھی امریکی ڈالر کی قدر گذشتہ 6 ماہ میں 12 فیصد بڑھی ہے، دسمبر  2021 سے اب تک روپیہ 18 فیصد گرا ہے،   مہنگائی ایڈجسٹ کرنے کے بعد کرنسی کی قدر صرف 3فیصد گری ہے، پاکستانی کرنسی کی طاقت کےاندازے کا یہ بہتر طریقہ ہے۔

خیال رہے کہ آج انٹربینک میں کاروبارکے دوران ڈالر اونچی اڑان کے بعد 224 روپے تک پہنچ گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 6 روپے 79 پیسے مہنگا ہوکر 221 روپے 99 پیسے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 روپے مہنگا ہوکر 224 روپے کا ہوگیا۔

مزیدخبریں