کرکٹ شائقین کے لئے بڑی خوشخبری 

20 Jul, 2021 | 07:24 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آج کھیلے جانے والے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ سے قبل فاسٹ باؤلر حسن علی کو فٹ قرار دیدیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق حسن علی فٹنس ایشو کے باعث پہلے دو ٹی 20 میچز نہیں کھیل سکے تھے، ٹیم مینجمنٹ کے مطابق وہ ٹانگ میں کھچاؤ محسوس کررہے تھے جس کے باعث ان کو ریسٹ دیا گیا تھا تاہم تیسرے اور فیصلہ کن میچ سے قبل ان کو فٹ قرار دیدیا گیا ہے،جس کے بعد قوی امکان ہے کہ وہ آج کے میچ میں شرکت کریں گے،تاہم اس حوالے سے فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کرے گی۔

مزیدخبریں