شادی کے دوران اچانک دولہا نے دُلہن  کے منہ پرتھپڑ مار دیا  ،ویڈیو وائرل

20 Jul, 2021 | 06:50 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)بھارت میں شادیوں کے دوران ہونے والی  دلچسپ حرکات سے متعلق خبریں سامنے آتی رہتی ہیں کبھی شادی کے موقع پر دولہے کا  ناگن ڈانس تو کبھی عین شادی کے موقع پر دلہن شادی سے انکار کر دیتی ہے  جبکہ  دلہن کے دولہا کو تھپڑ مارنے جیسے دلچسپ واقعات کی خبریں  بھی سامنے آتی ہی رہی ہیں لیکن مغرب میں بھی ایک شادی کے دوران دولہا نے اپنی دلہن کو تھپڑ دے مارا ۔

تھپڑ کی وجہ جان کر آپ ہنسنے پر مجبور ہو جائیں  گے کیونکہ بے چارے دلہے نے دلہن کو تھپڑ بے دھیانی میں مارا  تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ایک جوڑے کی شادی کی تقریب سے لی گئی ویڈیو کا کلپ شیئر کیا گیا ہے جس میں شادی کی تقریب کے دوران دولہا کو دلہن کو بے دھیانی میں تھپڑ مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

  ویڈیو میں  دولہا نے جب دلہن کے چہرے پر مکھی دیکھی تو اس نے مکھی ہٹانے کے لیے زور سے ہاتھ ہلایا جو دلہن کے منہ پر جالگا اور اس واقعے کے بعد دولہا دلہن کی بھی ہنسی نکل گئی۔ دولہا کے تھپڑ سے دلہن کے چہرے سے مکھی تو اڑ گئی  لیکن فوری دولہے کو بھی  اپنی غلطی کا احساس ہوا تو اس نے دلہن سے معذرت بھی کی۔

گزشتہ دنوں بھارتی ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے سسرال پہنچتے ہی شوہر کو تھپڑ مارا تھا لیکن وہ اصلی تھپڑ تھا کیونکہ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ دلہن کو شادی کے روز ہی دولہا کے کسی اور لڑکی کے ساتھ معاشقے کا علم ہوا جس پر اس نے رد عمل کا اظہار کیا۔دلہن کا دولہے کو تھپڑ مارنے کا واقعہ جونپور کے لواین گاؤں میں پیش آیا جہاں دلہن نے سسرال پہنچ کر گاڑی سے اترتے ہی دولہا کو تھپڑ مارا اور پھر اپنا عروسی لباس تبدیل کرکے واپس میکے چلی گئی تھی۔


 

مزیدخبریں