شہر کے میگا پراجیکٹس پر عیدالاضحیٰ کے باعث کام بند 

20 Jul, 2021 | 05:50 PM

Imran Fayyaz

(درنایاب)شہر کے میگا پراجیکٹس پر عیدا لاضحیٰ کے باعث کام بند ، شاہکام ، شیرانوالہ فلائی اوور ، گلاب دیوی انڈر پاس سمیت تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام اتوار کے روز تک مکمل بند رہے گا۔
شاہکام فلائی اوور ، شیرانوالہ گیٹ منصوبے پر کام بند کردیا گیا ہے ۔ گلاب دیوی انڈر پاس منصوبے پر  بھی کام مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے ۔ واسا کے کشمیر روڈ پر زیر زمین واٹر سٹوریج ٹینک  اور ایل ڈی اے سٹی منصوبے کے ترقیاتی کام بھی بند رہیں گے  جبکہ ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان ہاوسنگ پراجیکٹ ، واسا ہیڈ آفس جوہر ٹاون اور لوکل گورنمنٹ کمپلیکس کی تعمیر کا کام بھی بند رہے گا ۔ منصوبوں پر باقاعدہ کام کا آغاز پیر کے روز سے ہوگا۔
 منصوبوں پر کام کرنے والی تعمیراتی کمپنی کے انجنئیرز اور سٹاف چھٹیوں پر چلے گئے ہیں جو اب عیدالضحی کی تعطیلات کے بعد ہی لوٹیں گے۔

مزیدخبریں