بکرے چرانے کے لئے ملزم نے  انوکھا طریقہ اپنالیا

20 Jul, 2021 | 05:37 PM

Imran Fayyaz

(عرفان ملک)گڑہی شاہو پولیس نے عید قربان کے جانور چوری کرنے والے  رکشہ  ڈرائیور کو   گرفتار کر لیا،رکشہ ڈرائیور ملزم اویس شہری کے چھترے لیکر فرار ہو گیاتھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے شہری کو راستے میں بریک فیل ہونے کا بہانا بنا کرنیچے اُتار دیا تھا،ملزم دھوکہ دہی سے 4چھتروں سمیت رکشہ لے کر فرار ہو گیا تھا لیکن شہری کی خوش قسمتی کہ ملزم اویس کو گرفتار کر کے چھترے برآمد کر لیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ  مویشی چرانے والے گروہ مختلف علاقوں میں وارداتیں کر رہے ہیں  سبزہ زار میں چور بیل موٹرسائیکل رکشہ پر لوڈ کر کے لے گئے تھے، شام نگر میں گھر کے باہر بندھا بکرا اور گارڈن ٹاؤن سے دنبہ چرا لیا گیا تھا، نشترکالونی سے بیوپاری دو بیل سے ہاتھ دھو بیٹھا، سبزہ زار میں چور بیل کو موٹر سائیکل رکشہ پر لوڈ کر کے فرار ہوگئے۔ 

 شام نگر میں گلزار نامی شخص نے گلی میں بکرا باندھ رکھا تھا، ایک چور بکرے کو پیار کرنے کا ڈھونگ کرنے لگا، اس کا ساتھی موٹر سائیکل پر پہنچا تو کمال پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بکرا اٹھایا اور فرار ہو گئے،  کاہنہ کے علاقہ صوئےآصل سے چور 14 بکرے لے اڑے تھے۔گارڈن ٹائون میں گھر کے باہر بندھا دنبہ چوری کر لیا گیا تھا، سفید رنگ کی گاڑی میں چور آئے، ایک نے گاڑی سے اتر کے اردگرد کا جائزہ لیا اور موقع پاتے ہی دنبہ گاڑی میں ڈال کر چلتے بنے۔ 

 

مزیدخبریں