عید پر کھابوں کے شوقین افراد کے لئے پریشان کن خبر

20 Jul, 2021 | 03:31 PM

Imran Fayyaz

(جنید ریاض)عید پر ٹماٹر کی قیمتیں سو روپے کلو سے تجاوز کرگئی، عید الاضحیٰ پر پیاز ، ٹماٹر، ادرک،لہسن ، سبز مرچ اور ہرے دھنیئے کی ڈیمانڈ میں بھی اضافہ ، ہرے مصالحوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی، ہرے  مصالحوں کی قیمتوں میں اضافہ نے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول کر رکھ دیا۔
  عید سے قبل سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی۔تفصیلات کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت سو روپے تک پہنچ گئی جبکہ پیاز، ادرک ، لہسن، سبز مرچ اور ہرے دھنیئے کی مانگ بڑھتے ہی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

پیاز  کی سرکاری قیمت 43 روپے جبکہ دوکانوں پر 65 روپے فی کلو تک فروخت کیاجارہا ہے۔ٹماٹر سرکاری قیمت 75 روپےاور فروخت 100 روپے فی کلو تک کیا جا رہا ہے۔لہسن کا سرکاری ریٹ سے 55 روپے اضافہ کے ساتھ 260 روپے فی کلو ،ادرک سرکاری ریٹ میں 80 روپے اضافے کے ساتھ 500 روپے کلو تک فروخت کیا جانے لگا۔

سبز مرچ سرکاری قیمت 99 روپے اور مارکیٹ میں 140 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا جبکہ دیسی لیمو کی فی کلو سرکاری قیمت 120 روپے لیکن فروخت 150 روپے فی کلوجاری ہے۔گاہکوں کا کہنا ہے کہ حکومت سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹس لے، عید پر قیمتیں ہر سال بڑھا دی جاتی ہیں۔قیمتوں پر اضافے پر حکومتی رٹ کہیں دکھائی نہیں دیتی۔دوسری جانب سبزی فروشوں کا کہنا ہےکہ سبزی منڈی میں زائدقیمت پر سبزیاں ملنے پر ریٹ بڑھ گیا ہے۔

مزیدخبریں