2004 میں پاکستان چھوڑ دیا لیکن حملے اب بھی جاری ہیں، جمائما

20 Jul, 2021 | 02:16 PM

Suhail Ahmad
2004 میں پاکستان چھوڑ دیا لیکن حملے اب بھی جاری ہیں، جمائما
2004 میں پاکستان چھوڑ دیا لیکن حملے اب بھی جاری ہیں، جمائما

ویب ڈیسک : وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے کہا ہے کہ انہوں  نے ایک دہائی تک میڈیا اور سیاست دانوں کی طرف سے یہود دشمنی پر مبنی حملوں جن میں قتل کی دھمکیاں اور گھر سامنے مظاہرے شامل تھے کے بعد 2004 میں پاکستان چھوڑ دیا تھا لیکن حملوں کا یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔

۔جمائما گولڈ سمتھ نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ مریم نواز شریف نے آج اعلان کیا ہے کہ میرے بچے یہودیوں کی گود میں پلے ہیں۔جمائما کا یہ بیان مسلم لیگ نواز کی رہنما مریم نواز کی آزادکشمیر میں الیکشن مہم کے دوران کی گئی ایک تقریر کے بعض جملوں کے ردعمل میں سامنے آیا ہے۔ مریم نواز نے آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہعمران خان کہتا ہے کہ وہ نواسہ (جنید) باہر جا کر پولو کھیل رہا ہے۔ وہ کہتا ہے اس کے پاس پولو کے پیسے کہاں سے آئے ہیں۔ میں بچوں تک نہیں جانا چاہتی تھی، لیکن جیسی بات کرو گے اب منہ توڑ جواب ملے گا۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ وہ (جنید) نواز شریف کا نواسہ ہے، گولڈ سمتھ کا نواسہ نہیں ہے۔ وہ یہودیوں کی گود میں نہیں پل رہا۔

مزیدخبریں