گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور سینیٹر سراج الحق عید کہاں منائیں گے؟

20 Jul, 2021 | 12:50 PM

Sughra Afzal

(قذافی بٹ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور سینیٹر سراج الحق عید الاضحیٰ لاہور میں ہی منائیں گے۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نمازعید بادشاہی مسجد میں ادا کریں گے جس کے بعد گورنر ہاؤس میں عام ملاقاتیں کریں گے، چودھری محمد سرور قربانی اپنی رہائشگاہ ڈیفنس میں کریں گے، جبکہ سینٹر سراج الحق منصورہ میں نماز عید کی امامت کریں گے، نمازعید کے بعد سراج الحق منصورہ میں ہی قربانی کریں گے۔

دوسری جانب گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کی ہے، گورنر پنجاب کا کہنا ہےکہ پاکستان کی ترقی و استحکام بھارت سے ہضم نہیں ہورہا، بھارتی وزیرخارجہ کے پاکستان بارے بیان نے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی دہشتگردوں کی سہولت کاری پر دنیا کو خاموشی ختم کرنا ہوگی، خطے میں بھارت امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے ، پاکستان نے پہلے بھی بھارت کے عزائم کو ناکام بنایا، اب بھی بنائیں گے۔

واضح رہےکہ لاہور سمیت ملک بھر میں کل عید الاضحیٰ منائی جائے گی، ہر سال کی طرح کل بھی  مسلمان اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے اپنی حیثیت اور استطاعت کے مطابق حلال جانور قربان  کرکے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ادا  کریں گے۔

مزیدخبریں