(قذافی بٹ)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کہتے ہیں ایف اے ٹی ایف میں بھارتی کا شرمناک کردار بے نقاب ہوچکا، بھارت دہشتگردوں اور امن دشمنوں کا سہولت کار ہے۔
تفصیلات کےمطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی و استحکام بھارت سے ہضم نہیں ہورہا، بھارتی وزیرخارجہ کے پاکستان بارے بیان نے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت کی دہشتگردوں کی سہولت کاری پر دنیا کو خاموشی ختم کرنا ہوگی، خطے میں بھارت امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے ، پاکستان نے پہلے بھی بھارت کے عزائم کو ناکام بنایا، اب بھی بنائیں گے۔
بھارتی وزیرخارجہ @DrSJaishankar کا پاکستان کے خلاف #FATF
— Mohammad Sarwar (@ChMSarwar) July 19, 2021
کو سیاست کا شکارکرنے کا اعتراف بھارت کا اصل چہرہ عیاں کررہا ہے کوئی شک نہیں بھارت دہشت گردوں اورامن دشمنوں کا سہولت کاربن چکا ہے. @ImranKhanPTI کی قیادت میں پاکستان کامیاب اور بھارت اپنے عزائم میں ناکام ہوگا#FATF pic.twitter.com/SrhHmxrysO