(درنایاب) باغوں کے شہر لاہور میں کہاں کہاں کتنی بارش ہوئی؟ لاہور میں 99 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، بارش کے باعث حبس میں کمی ہوئی اور موسم خوشگوار ہو گیا، شہر میں سب سے زیادہ بارش نشترٹاؤ ن میں 68 ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔
واسا کی جانب سے بارش کے جاری ہونیوالے ریکارڈ کے مطابق جوہر ٹاؤن56 اعشاریہ 3، پانی والا تالاب میں 56 لکشمی چوک48، پنجاب یونیورسٹی، سمن آباد 43 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، فرخ آباد 54، چوک ناخدا 40، اقبال ٹاؤن27 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح مغلپورہ 29، جیل روڈ 26.4، گلبرگ23، تاجپورہ14ملی میٹر، گلشن راوی 38، ایئرپورٹ16، اپرمال 10 ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔
شہر میں بارش کا سلسلہ صبح سے جاری ہے ، لاہور میں جیل روڈ ، مال روڈ ، کینال ، فیروز پور روڈ ، والٹن ، علامہ اقبال ٹاؤن ، سمن آباد، ایئرپورٹ، والٹن روڈ، جیل روڈ سمیت دیگر علاقوں میں بادل کھل کر برسے، موسلا دھار بارش کے باعث متعدد نشیبی علاقے بھی زیرآب آگئے، جس کی وجہ سے ٹریفک روانی بھی متاثر ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر بادل چھائے رہیں گے جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بادل برسنے کے امکانات ہیں۔