کسٹمز میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ متوقع

20 Jul, 2020 | 11:39 PM

Malik Sultan Awan

(رضوان نقوی) کسٹمز سپرنٹنڈنٹس ,ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس ,انسپکٹرز اور سپاہیوں کی بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ متوقع،سیکرٹری مینجمنٹ قاسم خان خٹک نے تبادلوں کیلئے چیف کلکٹر کسٹمز سنٹرل لاہور کو مراسلہ بھجوا کر فہرستیں مانگ لیں۔
کسٹمز سپرنٹنڈنٹس ,ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس ,انسپکٹرز اور سپاہیوں کی بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔  سیکرٹری مینجمنٹ قاسم خان خٹک نے چیف کلکٹر کسٹمز سنٹرل لاہور کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ مرسلہ میں کہا گیا ہے کہ ایک سال قبل لاہور اور فیصل آباد سے کرتار پور بھجوائے گئے کسٹمز افسران و عملہ کو واپس متعلقہ کسٹمز کلیکٹوریٹس میں تعینات کرنے کیلئے فہرستیں مرتب کی جائیں۔

سال 2019 میں لاہور کے کسٹمز سپرنٹنڈنٹس,ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس اور انسپکٹرز کی بڑی تعداد کا کرتار پور تبادلہ کردیا گیا تھا-سیکرٹری مینجمنٹ نے ہدایت کی ہے کہ 22جولائی تک تمام افسران و ملازمین کےواپس تبادلہ کیلئے فہرستیں مرتب کرکے بورڈ کو بھجوائی جائیں۔

مزیدخبریں