انسانی اسمگلرز مکروہ دھندے کیلئے سوشل میڈیا پر سرگرم

20 Jul, 2020 | 08:46 PM

Arslan Sheikh

( عرفان ملک ) انسانی سمگلرز نے ترکی میں سختی کے بعد سادہ لوح افراد کو لوٹنے کا نیا ٹھکانہ ڈھونڈ لیا، شاطر انسانی سمگلروں نے بیرون ملک بیٹھ کر سوشل میڈیا کے سہارے نیا جال بُن لیا۔

انسانی سمگلر فیس بُک کے ذریعے گروہ سادہ لوح لوگوں کو کینڈا، آسٹریلیا، جاپان اور یورپ کے ویزوں کا جھانسہ دیتے ہیں۔ انسانی سمگلرز نے اس بار اپنا ٹھکانہ کرغزستان کے شہر بشلیک کو بنایا ہے۔ بشلیک میں پاکستانی سفارت خانہ گروہ کے خلاف متحرک ہوگیا۔ سفارت خانے کی جانب سے انسانی سمگلنگ کے حوالے سے آگاہی کمپین شروع کر دی گئی۔

سفارت خانے کی جانب سے لکھے گئے خط میں تین نوجوانوں کے انسانی سمگلروں کے ہاتھوں لٹنے کا احوال بتایا گیا ہے۔ سفارت خانے نے اپنے خط میں عوام سے اس گروہ کے مکروہ دھندے سے بچنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ اور فارن ونگ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ 

مزیدخبریں