ریلوے حکام نے ٹرین حادثات کی روک تھام کا انوکھا حل ڈھونڈ نکالا

20 Jul, 2020 | 08:20 PM

Malik Sultan Awan

(سعید احمد سعید) ریلوے ہیڈکوارٹر نے بڑھتے ٹرین حادثات کی روک تھام کا حل ڈھونڈ لیا، ریلوے حکام کا ٹرین حادثات کا تدارک  سیمینار سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، افسران کو فیلڈ میں بھیجنے کی بجائے سیمینار میں مدعو کرلیا گیا، 24 سینئر افسران پر 22 جولائی کو ریلوے والٹن اکیڈمی میں سیمینار میں شرکت کرنا لازم ہوگا۔
 تفصیلات کے مطابق ریلوے ہیڈکوارٹر نے بڑھتے ٹرین حادثات کا تدارک سیمینار سے کرنے کا فیصلہ کر لیا، افسران کو فیلڈ میں بھیجنے کی بجائے سیمینار تک ہی رکھنے پر اکتفا کر لیا گیا۔ آپریشنل افسران کے لیے ایک روزہ سیفٹی ان ٹرین آپریشن سیمینار کا اعلان، سمینار کا انعقاد 22جولائی کو ریلوے والٹن اکیڈمی میں کیا جائے گا۔

ڈویژنل ٹرانسپوٹیشن آفیسر بشری رحمان، رملہ شاہد، ڈپٹی چیف آپریٹنگ آفیسر کامران سعید، محمود لاکھو، ڈویژنل مکینیکل آفیسر شیخ ادریس، ڈویژنل ٹیلی کام آفیسر علی نواب، ڈویثنل انجینئر احمد قریشی، ڈویژنل الیکٹریکل انجینئر جہانزیب خان سمیت دیگر اعلی افسران سیمینارز میں شرکت کے لیے مدعو کر لیا گیا، سیمینار میں 24 آپریشنل افسران کو یقینی شرکت کی ہدایت کر دی گئی، ریلوے حکام نے فیلڈ انسپیکشن کی بجائے سیمینارز سے ٹرین حادثات روکنے کے لیے کمر کس لی۔

مزیدخبریں