ملازمین کو مستقل نہ کرنے کا اقدام عدالت میں چیلنج

20 Jul, 2020 | 07:47 PM

Arslan Sheikh

( ملک اشرف ) لاہور میونسپل کارپوریشن کے سینٹری ورکرز نے مستقل نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا، عدالت نے سیکرٹری بلدیات سمیت دیگر فریقین سے پیرا وائز رپورٹ طلب کرلی۔

ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج نے وکٹر مسیح سمیت دیگر ملازمین کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار وکیل نے پنجاب حکومت اور سیکرٹری بلدیات سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ عرصہ دراز سے لاہور میونسپل کارپوریشن میں عارضی بنیادوں پر سینٹری سپروائزر اور سینٹری ورکر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ حکومتی پالیسی کے مطابق مستقل نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ذمہ دار افسروں کو درخواستیں دیں، سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کئی ملازمین کو مستقل کیا جا چکا ہے۔ درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ عدالت درخواست گزاروں کو مستقل کرنے کے کا حکم دے۔

دوسری جانب مقامی وکیل نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور سیکرٹری ایکسائز سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ قانون کے مطابق غیرمسلموں کو انکے مذہبی تہواروں پر شراب فروخت کی جا سکتی ہے، لیکن اس کے برعکس تمام سال شراب فروخت ہوتی ہے۔

درخواست میں بتایا گیا کہ غیرمسلموں کی آڑ میں وافر مقدار میں شراب کی فروخت ہو رہی ہے اور متعلقہ حکام کارروائی کرنے کے بجائے خاموش ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ غیر مسلم کے مذہبی تہواروں کے علاوہ سال بھر شراب کی فروخت پر پابندی لگائی جائے۔

مزیدخبریں