ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں کیلئے خوشخبری

20 Jul, 2020 | 05:33 PM

Malik Sultan Awan
Read more!

(سعید احمد سعید) لاہور سے بہاولپور جانے والے شہریوں کے لیے اچھی خبر، ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے شالیمار ایکسپریس اور خیبر میل میں بہاولپور ریلوے سٹیشن کا کوٹہ بحال کر دیا گیا، چیف کمرشل مینجر ریلویز کی ہدایت ہر نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

چیف کمرشل مینجر ریلویز کی جانب سے ڈائریکٹر آئی ٹی کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی، ہدایات کے مطابق شالیمار ایکسپریس اور خیبر میل کا بہاولپور ریلوے سٹیشن کا ریزرویشن کوٹہ بحال کر دیا گیا ہے، ڈائریکٹر آئی ٹی ریزرویشن کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں، کوٹہ کی اجازت ملنے پر چاروں ٹرینوں کو بہاولپور ریلوے سٹیشن پر رکنے کی بھی اجازت ہو گئی۔ کرونا وائرس کے باعث محدور ٹرینوں کو محدود اسٹاپس پر ہی رکنے کی اجازت تھی۔ ذرائع کے مطابق فیصلہ شالیمار ایکسپریس اور خیبر میل میں خسارے کو کم کرنے کے لیے کیا گیا۔

مزیدخبریں